ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / چھیڑخانی کرنے کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک استاد کے خلاف مقدمہ درج

چھیڑخانی کرنے کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک استاد کے خلاف مقدمہ درج

Sat, 17 Sep 2016 19:56:02  SO Admin   S.O. News Service

فرید آباد، 17؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں ایک طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک سرکاری اسکول کے ایک استاد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق فرید آباد کی رہائشی ایک 14سالہ طالبہ نے شکایت کی ہے کہ جمعہ کو وہ اپنی دوست کے ساتھ باتھ روم جا رہی تھی تبھی اسکول کے استاد اندرا سنگھ نے انہیں راستے میں روک لیا اور کہا کہ انہیں کچھ بات کرنی ہے۔ترجمان کے مطابق طالبہ کا الزام ہے کہ سنگھ انہیں بلا کر میدان میں لے گیا، وہاں اس نے اس کی سہیلی کو بھگا دیا اور اس سے فحش باتیں کیں۔متاثرہ نے اس کی اطلاع اپنے لواحقین کو دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔


Share: